منہاج القرآن انٹرنیشنل
ویمن
ویلفیئر
بیرون ملک
لٹریچر
تعلیم
سیاست
سرورق
ہمارے متعلق
پریس ریلیز
خبریں
آرٹیکلز
رابطہ
English
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں کتب کی نمائش
متاثرین سیلاب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں
خبریں
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس
20 مئی 2012 ء
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 20 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور کے صفہ ہال میں انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے پاکستان بھر سے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت جلد یا بروقت ہونے والے الیکشن ملک و قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیراہتمام میلاد النبی (ص) کانفرنس
05 مئی 2012 ء
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن کے مرکز نورتھ ویسٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مورخہ 05 مئی 2012ء کو ایک عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری تھیں۔
محترمہ غزالہ حسن قادری کا معراج النبی (ص) کانفرنس اوڈنسے (ڈنمارک) سے خطاب
04 مئی 2012 ء
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 04 مئی 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ اوڈنسے (ڈنمارک) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
ویروبروپارکن (ڈنمارک) میں خواتین کی محترمہ غزالہ حسن قادری سے ملاقات
04 مئی 2012 ء
مورخہ 04 مئی 2012ء کو ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل محترمہ غزالہ حسن قادری نے ویربروپارکن کا دورہ کیا اور منہاج القرآن سے وابستہ خواتین سے ملاقات کی،
محترمہ غزالہ حسن قادری کا مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل آما سنٹر کا دورہ
03 مئی 2012 ء
محترمہ غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے مورخہ 03 مئی 2012 ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر آما، کوپن ہیگن (ڈنمارک) کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر نجمہ مرتضیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غزالہ حسن قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر محترمہ غزالہ حسن قادری نے استقبال کے لئے آنے والی بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اور ان کی فکر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
محترمہ غزالہ حسن قادری کا ڈنمارک میں تربیتی نشست سے خطاب
03 مئی 2012 ء
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کوپن ہیگن نورتھ ویسٹ میں مورخہ 03 مئی 2012ء کو منہاج ویمن لیگ کے لئے ایک خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل؛ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خصوصی گفتگو کی۔
محترمہ غزالہ حسن قادری کا دورہ منہاج القرآن نورتھ ویسٹ ڈنمارک
02 مئی 2012 ء
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 02 مئی 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل نورتھ ویسٹ کوپن ہیگن کے مرکزکا دورہ کیا۔
محترمہ غزالہ حسن قادری کا ڈنمارک پہنچنے پر شاندار استقبال
02 مئی 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ غزالہ حسن قادری مورخہ 02 مئی 2012ء کو چار روزہ تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچیں۔ کوپن ہیگن ایئر پورٹ پر تحریکی کارکنان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔
ایم ایس ایم سسٹرز ہارون آباد کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ اور مقابلہ حسن نعت
26 اپریل 2012 ء
مورخہ 26 اپریل 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ سسٹرز ہارون آباد کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ اور مقابلہ حسن نعت کا انعقاد دی ایجوکیٹر سکول میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں مہمان خصوصی پرنسپل دی ایجوکیٹر سکول ہارون آباد محترمہ مسز خالدہ سکھیرا تھیں جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں محترہ شاہدہ ساقی وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون آباد اور سمینہ سکھیرا فاطمہ ٹاؤن سکول ہارون آباد تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی تربیتی ورکشاپ
21 اپریل 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی ضلعی تنظیم کی تنظیم نو اور تمام PP's اور UC کے عہدیداران کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ورکشاپ مورخہ 21 اپریل 2012 بروز ہفتہ کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ محترمہ نوشابہ ضیاء، نائب ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت علی، ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام تربیتی و تنظیمی ورکشاپ
29 اپریل 2012 ء
مورخہ 29 اپریل 2011ء بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد نے اپنے کارکنان و عہدیداران کی اخلاقی و روحانی، فکری اور تنظیمی و انتظامی تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد تاج محل میرج ہال میں کیا گیا جس میں تقریباً 250 کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق، ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد، نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔
اسلاف کی زندگیوں پر نظر دوڑائیں تو وہ ماں کی محبت میں فنا دکھائی دیتی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری
13 مئی 2012 ء
شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام نے خونی رشتوں کے احترام بارے جو تعلیمات دی ہیں ان کی اہمیت سے دنیا کا کوئی معاشرہ انکار نہیں کر سکتا۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے لئے قرآن حکیم اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں واضح احکامات ہیں۔ ماں کے حقوق کی ادائیگی کو اسلام نے خصوصی اہمیت دی ہے اور بندے کے لئے اللہ کی محبت کو سمجھانے کے لئے بھی اس نے ماں کی محبت کی مثال دی ہے کہ وہ ماں سے ستر گنا زیادہ پیار کرتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کے زیراہتمام محفل میلاد
21 مارچ 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کے زیراہتمام 21 مارچ 2012ء کو تحصیل کمالیہ میں محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز سے محترمہ نو شابہ ضیاء ناظمہ ویمن لیگ، محترمہ ساجدہ صادق نائب ناظمہ ویمن لیگ اور نعت خواں شمائلہ رفیق نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام محفل میلاد
25 مارچ 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام 25 مارچ 2012ء کو 5 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے معزز مہمانوں میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی صدر محترمہ ڈاکٹر علیہ عثمان طرار، محترمہ صائمہ عثمان کھرل ایڈوکیٹ، محترمہ فردوس، محترمہ علیشبہ اور محترمہ زارا شامل تھیں۔
منہاج ویمن لیگ کے تنظیمی دورہ جات
13 مارچ 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین نے 13 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ جات کیے۔ جس میں میاں چنوں، خانیوال، کبیر والا، جہانیاں، کہروڑ پکا، دنیا پور، لودھراں، بہاولپور، علی پور، جتوئی اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔ دورہ کرنے والی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ٹیم میں محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور محترمہ شاکرہ چوہدری ناظمہ MSM اور دیگر عہدیداران شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (ریجوایملیا ومودنہ) اٹلی کے زیر اہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف
20 اپریل 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ (ریجو ایملیا ومودنہ) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 20 اپریل 2012ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کے سلسلہ میں محفل کااہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیراہتمام محفل میلاد
21 مارچ 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیراہتمام مورخہ 21 مارچ 2012ء کو فائیو سٹار میرج ہال میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تمام یونین کونسلز کی تنظیمات نے اپنے علاقے کی خواتین اور کارکنان کے ساتھ بھرپور شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ مانانوالہ کے زیراہتمام محفل میلاد
05 فروری 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل مانانوالہ کیUC-99 کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانانوالہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں قریبی شہروں اور گاؤں سے خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ دولتالہ کے زیراہتمام محفل میلاد
16 مارچ 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ڈھوں کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد محترمہ نازیہ طاہر ناظمہ فنانس کے گھر مورخہ 16 مارچ بروز جمعہ دن 11 بجے کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت محترمہ مصباح کبیر ریسرچ سکالرمنہاج مرکز لاہور نے کی جبکہ علاقہ بھر سے خواتین کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھمبر (آزاد کشمیر)
25 مارچ 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ بھمبھرکے زیرِاہتمام مورخہ 25 مارچ 2012ء بروز اتوار عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں بھمبھرکی تمام یونین کونسلز اور علاقہ بھر سے تقریباً 3500 خواتین و طالبات نے شرکت کی جبکہ مرکز سے خصوصی خطاب کیلئے محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے شرکت کی۔
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
آگے
اہم معلومات
ماہنامہ منہاج القرآن مئی 2012ء
ماہنامہ دختران اسلام مئی 2012ء
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری: تنقید ، کارنامے ، تاثرات - آن لائن مطالعہ و ڈاؤن لوڈ کے لئے کلک کریں
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور خطابات خریدنے کے پتہ
آرٹیکلز
نگہ بلند، سخن دلنواز، جاں پرسوز، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
آخری راؤنڈ؟ - از حسن نثار
موت تجدید مذاق زندگی کا نام ہے
پاکستان آج بھی اپنی قوم ڈھونڈ رہا ہے
منشیات کی عادت اور نوجوان نسل
مزید
ملٹی میڈیا
شیخ الاسلام کے کرجن انڈیا میں پروگرام کی [ای ٹی وی اردو] پر خبر
BBC: عالمی امن کانفرنس ویمبلے ارینا - قراردار لندن
اسلام سراپا امن و محبت کا نام ہے، جو برداشت، بین المذاہب رواداری اور انسانی حقوق پر زور دیتا ہے۔
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی پی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں گفتگو
مزید