راوی ٹاؤن لاہور میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن کورسز ملک بھر میں جاری ہیں، اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ راوی ٹاؤن لاہور نے بھی عرفان القرآن کورس کا اہتمام کیا جس کا آغاز کر دیا گیا ہے، کورس کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 18 مئی 2017 کو راوی ٹاؤن کے اسالید کمیونٹی ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مسز رفعت علی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز حافظ سعید رضا بغدادی اور کوآرڈینیٹر کورسز محمود مسعود قادری تھے۔ تقریب میں سیکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد حافظ سعید رضا بغدادی نے عرفان القرآن کورس پر تعارفی بریفنگ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عامۃ الناس کو قرآنی علوم اور تجوید و قرات جیسے فن سے آشنا کروانا بظاہر تو بہت مشکل کام لگتا ہے، جس کے لیے دینی مدارس اور دینی تعلیمی اداروں میں سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے تاہم منہاج القرآن نے عرفان القرآن اس انداز سے ڈائزین کیا ہے کہ الحمدللہ ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ صرف تین ماہ کی کلاس لینے کے بعد طلباء نہ صرف فنی پختگی حاصل کرلیں گے بلکہ وہ تدریس کے بھی قابل ہو جاتے ہیں۔

آخر پر 2 کلاسز اور ایک دورہ قرآن کا اعلان کیا گیا جس کے لیے معلم کی خدمات مسز عفت علی اور مسز رابعہ سرانجام دیں گی۔

تبصرہ