تنظیمی امور پر ویمن ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ نے شہراعتکاف 2017ء کے دوران فیلڈ سے تنظیمی عہدیداروں معتکفات کے لیے خصوصی ٹریننگ کیمپ ورکشاپس منعقد کیں۔ اس سلسلہ میں منعقدہ کیمپ میں ضلعی سطح سے لے کر یونٹ لیول تک خواتین ذمہ داران نے شرکت کی۔ کیمپ میں منہاج ویمن لیگ کی ناظمہ افنان بابر اور زونل ناظمات نے خواتین کو تنظیمی امور پر رہنمائی دی۔ اس موقع پر تحریکی و تنظیمی حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ افنان بابر نے بتایا کہ فیلڈ میں خواتین کی عملی رہنمائی کے لیے منہاج ویمن لیگ کے ورکنگ پلان کے مطابق کام کرنا ہوگا۔

تبصرہ