سیالکوٹ: آغوش گرائمر سکول (فار آرفن) میں عید گفٹ کی تقسیم

منہاج ویمن لیگ کے ویلفیئر پراجیکٹ ’’وائس‘‘ اور ’’ایگر‘‘ کے زیراہتمام آغوش گرائمر سکول سیالکوٹ (فار آرفن) میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔ 2 ستمبر کو عیدالاحضی 2017ء کے موقع پر منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ کی ضلعی صدر فاطمہ منور قادری کی قیادت میں ناظمہ پروفیسر حافظہ نازیہ حسین، ناظمہ ویلفیئر ارشاد قادری، سابقہ ناظمہ مالیات راحیلہ قادری اور فاطمہ فاؤنڈیشن سکول کی پرنسپل ثمینہ زاہد اور بچوں پر مشتمل وفد نے سکول کے طلباء میں عید گفٹ تقسیم کیے۔

اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، پروفیسر حافظہ نازیہ حسین نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے خدمتِ خلق کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے عید گفٹس کی تقسیم پر فاطمہ فاؤنڈیشن انتظامیہ اور بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے تقریب میں شریک ہو کر یتیم بےسہارا بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے آغوش گرائمر سکول سیالکوٹ کی انتظامیہ کو یتیموں کی کفالت اور تعلیم وتربیت جیسے عظیم مقصد اور عملی اقدامات کرنے پر بھی سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں آغوش گرائمرسکول کا قیام کے بعد ہم یتیم بچوں کی کفالت کے لئے قریہ قریہ جائیں گے اور اُن کو معاشرے کا باوقار پُرامن حصہ بنا کے دم لیں گے۔

تبصرہ