جہلم: یونین کونسل محمدی چوک میں حلقہ فہم دین کورس

منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل محمدی چوک جہلم کے زیر اہتمام تین روزہ حلقہ فہم دین کورس 20 سے 22 اکتوبر 2017ء کا انعقاد کیا گیا، جس میں چالیس خواتین نے شرکت کی۔ معلمات حلیمہ سعدیہ، صفیہ رفعت اور راحیلہ زین نے تکریمِ انسانیت، مقصد انسانیت، امر بالمعروف ونہی عنِ المنکر جیسے اہم موضوعات کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں اجاگر کی۔ حلقہ فہم دین کورس میں منتخب احادیث ،سنت نبوی اور فقہی مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ حلقہ فہم دین کورس کے احتتام پر تین نئے حلقہ درود و فکر اور ایک نئی لائف ممبر بھی بنی۔

تبصرہ