جہلم: فن خطابت کورس کی اختتامی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیرِاہتمام 5 نومبر 2017 کو ضلعی دفتر میں تقریب تقسیمِ اسناد برائے فنِ خطابت کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سہ روزہ فنِ خطابت کورس میں شریک کامیاب امیدواروں کو اسناد دی گئیں۔ تقریب کا آغاز غلیشہ یاسین نےتلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا اور شرف عنبرین عمران نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب کی شرکاء خواتین نے فنِ خطابت کورس میں اپنی اپنی پریزینٹیشن بھی پیش کی۔

مسز ثوبیہ وسیم (ٹیچر بحریہ فاؤنڈیشن سکول جہلم) اور مسز راحیلہ زین (ناظمہ دعوت و ٹرینر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم ) نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔ مسز راحیلہ زین نے شرکاء کی محنت ،لگن اور دلچسپی کو سراہا۔ آخر میں صفیہ رفعت ( صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم) نے مہمان ججز کو تخائف پیش کیئے۔

تبصرہ