جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا‘‘ کانفرنس

سیدہ زینب کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا‘‘ کانفرنس 29 اگست 2021 کومنہاج اسلامک سنٹر جادہ جہلم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حافظہ سمیرا شاہین نے سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی حیاتِ مقدسہ کے دعوتی، تبلیغی اور روحانی پہلووں خطاب کیا۔

کانفرنس میں محترمہ شاہدہ شاہ (سوشل ورکر، محترمہ فرزانہ (ہیڈ نرسنگ کالج ڈی ایچ کیو جہلم)، محترمہ شکیلہ طاہر (سینئر رہنما منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم) کے علاوہ جہلم کی تمام یوسز سے خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

اس سے پہلے کانفرنس کا آغاز حافظہ شہزانہ بلال کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔

محترمہ ثمینہ کوثر (ناظمہ ویمن لیگ جہلم) نے استقبالیہ کلمات اور حضور شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تعارف پیش کیا۔ محترمہ نور فاطمہ اور محترمہ مہوش نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ محترمہ ایمان ارشد نے نعت اور ایگرز نعت کونسل جہلم، عائشہ عصمت، مومنہ دعا اور ربیعہ بی بی نے اہلِ بیت اطہار کی بارگاہ میں ہدیہ مناقب پیش کیں۔

بعدازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان واقعہ کربلا احادیث کی روشنی میں شرکاء کانفرنس کو بذریعہ پروجیکٹر سنوایا گیا۔ سلام اور دعا سے کانفرنس کا اختتام کیاگیا۔

سیدہ زینب کانفرنس

سیدہ زینب کانفرنس

سیدہ زینب کانفرنس

سیدہ زینب کانفرنس

سیدہ زینب کانفرنس

تبصرہ