رائیونڈ (لاہور): منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Sirat un Nabi Conference under Minhaj ul Quran Women League

منہاج القرآن ویمن لیگ رائیونڈ (لاہور) کے زیرِاہتمام سیرۃ النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے کیا۔
خطاب کرتے ہوئے محترمہ سدرہ کرامت کا کہنا تھا کہ حضورﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ انکا کہنا تھا حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوۂ رسولﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔ مزید انکا کہنا تھا کہ نبی اکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی مسلمان دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتے ہیں۔

کانفرنس میں ناظمہ ویمن لیگ لاہور محترمہ فہنیقہ ندیم نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ رائیونڈ کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا خصوصی سٹال لگایا گیا۔

تبصرہ