عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام 12 روزہ تدریب المعلمات کیمپ یکم مارچ سے شروع ہو گا: لبنیٰ مشتاق

12-day teacher training camp under the auspices of Irfan-ul-Hidaya department will start from March 1: Lubna Mushtaq

لاہور (25 فروری 2023) تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ عرفان الہدایہ کے زیراہتمام 12 روزہ ”تدریب المعلمات“ کیمپ یکم مارچ سے شرو ع ہو گا۔ ڈائریکٹر عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ لبنیٰ مشتاق نے کیمپ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور صاحب قرآن سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو بحال کرنا وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کے الوہی پیغام کا فروغ، قرآن مجید کی تعلیمات کا عملی زندگی میں نفاذ، قرآن سکالرز کی تربیت، تجوید، گرائمر و لفظی ترجمہ کی مشق اس کیمپ کے بنیادی اہداف ہیں۔ نئی نسل کو قرآن سے جوڑنا فی زمانہ سب سے بڑی دینی خدمت اور عبادت ہے۔

لبنیٰ مشتاق نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علوم القرآن کے فروغ کیلئے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر جہاں ہر طبقہ اور عمر کے افراد کی تربیت کا اہتمام کیا ہے وہاں خواتین کو بھی اس تربیتی پروگرام میں بطور خاص شامل کیا ہے۔

تبصرہ