سمبڑیال: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ

Mehfil e Milad conference

منہاج القرآن ویمن لیگ کولوکے شریف (سمبڑیال) و جامعہ بی بی پاک سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے اشتراک سے عظیم الشان سالانہ محفل استقبال ربیع الاول منعقد ہوئی جس میں سنیئر سکالر محترمہ آسیہ سیف قادری نے خطاب کیا۔ قاریہ سدرہ انور اور سیما قراۃ العین نے نعت خوانی کی۔ مقامی تنظیم سیالکوٹ بی کی صدر سویرا رضوان ساہی ہمراہ ٹیم ممبران کے شرکت کی۔

محفل میں حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بطور خاص سنوایا گیا۔ محترمہ آسیہ سیف نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت پر بہت پر اثر جامع و مختصر بیان کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام کی کتب کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج گھر گھر نگر نگر جلوس نکل رہے ہیں تو یہ ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی اور عملی کاوشیں ہیں۔

جامعہ سے فارغ التحصیل طالبات اور منہاج القرآن شعبہ کورسز کے زیر اہتمام عرفان العقائد کورس کرنے والی خواتین میں مہمانان گرامی کے ہاتھوں اسناد تقسیم کی گئیں ایک تاحیات رفاقت لینے والی خوش نصیب کوثر اشفاق کو سند دی گئی استقبالیہ و دعا کے فرائض سیدہ سدرہ بتول گیلانی نے ادا کیے۔

Mehfil e Milad conference

Mehfil e Milad conference

Mehfil e Milad conference

Mehfil e Milad conference

Mehfil e Milad conference

Mehfil e Milad conference

Mehfil e Milad conference

تبصرہ