منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Milad Conference in Sialkot under Minhaj Women Leauge

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام سیالکوٹ کے علاقہ احمل پور سیال میں محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب ڈائریکٹر شعبہ دعوت و تربیت محترمہ سحر عنبرین نے کیا۔ ضلعی صدر سیالکوٹ محترمہ رخسانہ عظمت نے خصوصی شرکت کی۔

شرکاء محفل سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ سحر عنبرین کا کہنا تھا کہ اس کائنات میں رب ذوالجلال کے بندۂ مومن پر عظیم ترین احسانات میں سے ایک یہ ہے، کہ اس کے دل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شدید محبت ہو۔ اہل ایمان ایسے اسباب وو سائل کو جاننے اور سمجھنے کی بہت تڑپ اور شدید آرزو رکھتے ہیں، کہ جن کے ذریعے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نصیب ہو جائے اور اس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے۔

نیز انکا کہنا تھا کہ توفیقِ الٰہی سے ایسے ہی اسباب و وسائل کو جاننے ، دوسرے لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے اور ان سے فیض یاب ہونے کی خاطر درج ذیل سات اسباب کے متعلق گفتگو کرنے کی کوشش کی گئی ہے:

نبی کریم ﷺ کی محبت کی فرضیّت نہ بھولنا۔

آنحضرت ﷺکی محبت کے ثمرات ہمیشہ یاد رکھنا۔

آنحضرت ﷺ کے احسانات فراموش نہ کرنا۔

شانِ مصطفی ﷺ ہمیشہ نگاہوں کے سامنے رکھنا۔

آنحضرت ﷺ کے اخلاقِ عالیہ کو جاننا اور یاد رکھنا۔

آنحضرت ﷺ کا کثرت سے ذکرِ خیر کرنا اور درُود شریف پڑھنا۔

آنحضرت ﷺ سے محبت کرنے والوں کے احوال پیشِ نظر رکھنا۔

Milad Conference in Sialkot under Minhaj Women Leauge

Milad Conference in Sialkot under Minhaj Women Leauge

Milad Conference in Sialkot under Minhaj Women Leauge

تبصرہ