منہاج القرآن ویمن لیگ منڈی فیض آباد کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس

Milad un Nabi Conference in Mandi faizabad

منہاج القرآن ویمن لیگ منڈی فیض آباد ( ننکانہ صاحب) کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ نورین علوی (صدرویمن لیگ لاہور) نے خصوصی خطاب کیا۔

عدیلہ بی بی نے تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی، جامعہ عرفان القرآن للبنات مغلانوالہ کی سٹوڈنٹس محترمہ عدیلہ، محترمہ ثمرین، محترمہ، محترمہ ملیحہ، محترمہ عمارہ اور محترمہ مہک صاحبہ نے آقا کریم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض محترمہ مس مبین لیاقت (ناظمہ منہاج ویمن لیگ منڈی فیض آباد) نے سرانجام دئیے۔

کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ نورین علوی نےکہا کہ کائنات کا کوئی کونہ اور کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں آقا کریم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر نہ ہو، کائنات کا ذرہ ذرہ ذکر حبیب کبریا سے منور اور تاباں ہے اور حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ایمان کا تقاضا ہے۔ تحریک منہاج القرآن حضورشیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی سرپرستی میں پوری دنیا میں آقا کریم کی محبت لوگوں کے دلوں میں پیدا کرنے کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کررہی ہے۔

محترمہ فاطمہ نواز صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ منڈی فیض آباد)نے مہمانوں خوش آمدید کہا اورجامعہ عرفان القرآن للبنات کی 28 بچیوں کوناظرہ قرآن کریم کاامتحان پاس کرنے پر نظام المدارس پاکستان کی طرف سے اسناد سے نوازہ گیا۔ خصوصی دعا محترمہ سیدہ عابدہ گیلانی صاحبہ (صدر ویمن لیگ ضلع ننکانہ نے کی۔

Milad un Nabi Conference in Mandi faizabad

Milad un Nabi Conference in Mandi faizabad

تبصرہ