دیپالپور: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام میں محفلِ میلاد النبی ﷺ

Mehfil e Milad conference

منہاج القرآن ویمن لیگ دیپالپور یوسی بھومن شاہ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائیریکٹر شعبہ دعوت و تربیت حافظہ سحر عنبرین نے خطاب کیا۔

دیپالپور کی ٹیم سے ضلعی ناظمہ محترمہ فروا تصدق حسین اور تحصیلی صدر عابدہ خالد نے شرکت کی۔ محفل میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ سحر عنبرین کا کہنا تھا کہ حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ادب و احترام نہ صرف کمال ایمان ہے بلکہ اصل ایمان ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی سیرتِ کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی ہر ایک ادا اور عمل میں ادبِ مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رچا بسا ہوا تھا۔

Mehfil e Milad conference

تبصرہ