منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع سیالکوٹ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس

Mehfil e Milad conference In Sialkot under MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع سیالکوٹ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب ڈائیریکٹر منہاجین سسٹرز محترمہ عائشہ شبیر نے کیا۔ ناظمہ زونز اے محترمہ انیلا الیاس نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی نعت کونسل قاریہ سدرہ انور اور سیما قراۃ العین نے بھی شرکت کی۔
صباحت صدیق (مینیجر Bank of Moblink)، یاسمین جاوید اور ڈاکٹر نعمانہ نے بطور مہمان شرکت کی۔ صدر ویمن لیگ سیالکوٹ محترمہ رخسانہ عظمت اور ذکیہ محمود ناظمہ ویمن لیگ سیالکوٹ نے مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔

کانفرنس سے ’’صبغۃ اللہ ومن احسن من اللہ صبغۃ اللہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ عائشہ شبیر کا کہنا تھا کہ صبغۃ اللہ سے مراد اللہ کا وہ رنگ ہے جو سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صورت میں ہمارے کردار اور اخلاق کو خوبصورتی عطا کرتا ہے۔ نور مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات کو روشنی اور حسن عطا فرماتا ہے۔ نور محمدی کا جلوہ اتباع اور اطاعت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کامل امتیوں کے اخلاق اور اعمال و افعال سے جھلکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رنگ خدا رنگ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں دکھائی دیتا ہے۔ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دل کی نرمی پیدا کرتی ہے۔ اور یہی سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کردار کی پختگی عطا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصطفوی رنگ کی پختگی کے لیے سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت کا رنگ پختہ کرنا ہوگا، رفاقت و سنگت شیخ قربت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا وسیلہ ہوتی ہے

Mehfil e Milad conference In Sialkot under MWL

تبصرہ