منہاج القرآن ویمن لیگ ایبٹ آباد کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس

Milad un Nabi Conference Under MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ ایبٹ آباد کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ زونل ناظمہ ہزارہ محترمہ رافعہ عروج ملک نے محبت و اطاعت رسول ﷺ کے عنوان پر روح پرور اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقاضے بیان کیے۔

انہوں نے کہا ہمارے پیارے نبی ﷺ بلا شک و شبہ کائناتِ ہست و بود کے لیے نعمت عظمیٰ ہیں۔ لہذا جو بھی بارگاہِ خداوندی میں محبت اور قربت کا طلبگار ہے تو اسے اتباع مصطفیٰ ﷺ اختیار کرنا ہوگی، کوئی اللّہ کی بندگی پانا چاہتا ہے تو اسے پہلے اپنی گردن میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا پٹہ ڈالنا ہوگا کوئی بارگاہِ خدا تک رسائی چاہتا ہے تو پہلے بارگاہِ رسالت مآب تک پہنچنا ہوگا۔ کوئی اخلاق الٰہیہ کا طلبگار ہے تو اسے اخلاق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رنگ میں رنگنا ہوگا۔

کانفرنس کے انعقاد پر صدر ایبٹ آباد سعدیہ جدون اور ناظمہ انیلا شاہین سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

Milad un Nabi Conference Under MWL

Milad un Nabi Conference Under MWL

تبصرہ