راولپنڈی: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام آڈیٹوریم ای لائبریری میں ٹریننگ ورکشاپ

Training Workshop MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام آڈیٹوریم ای لائبریری میں ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی کی تمام پی پی اور یونین کونسلز کی ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے، پروگرام میں کمپیئرنگ کی ذمہ داری ایم ایس ایم کی صدر محترمہ فاطمہ نے ادا کی، استقبالیہ کلمات محترمہ رابعہ مظہر نے ادا کئے، خواتین کو اپنی ورکنگ کو پہلے سے زیادہ بہتر اور مؤثر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بعد ازاں ’’نیت اور عمل کے باہمی تعلق‘‘ کے حوالے سے محترمہ شمائلہ نے بہت موثر گفتگو کی، تمام خواتین کو ورکنگ پلان دیا گیا۔ محترمہ ناہید مظہر نے ورکنگ پلان کے حوالے سے تمام ذمہ داران کو بریفنگ دی اور اب تک جتنا ہدف حاصل ہو چکا اس حوالے سے رپورٹ لی۔

’’تنظیمی ذمہ داری اور اس کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر محترمہ عائشہ ندیم نے گفتگو کی ۔ ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا اور فیلڈ میں پیش آنے والی تمام مشکلات کا حل دیا گیا۔

کامیاب ٹریننگ ورکشاپ کے حوالے سے محترمہ راحت ندیم اور محترمہ مصباح کبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹریننگ ورکشاپ ہمارے لیے بہت رہنمائی کا باعث بنی اور ہمیں اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

Training Workshop MWL

Training Workshop MWL

Training Workshop MWL

Training Workshop MWL

Training Workshop MWL

Training Workshop MWL

Training Workshop MWL

تبصرہ