سرگودھا: رفاقت مہم 2024 کے سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے تین رکنی مرکزی وفد کا تنظیمی وزٹ

Tanzami Visit MWL in Sargodha

رفاقت مہم 2024 کے سلسلہ میں منہاجُ القرآن ویمن لیگ کے تین رکنی مرکزی وفد ناظمہ زونز بی محترمہ اُم حبیبہ اسماعیل، ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر، اور زونل ناظمہ شمالی پنجاب محترمہ حدیقہ بتول نے سرگودھا کا وزٹ کیا۔ جس کے نتیجے میں منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل سرگودھا کے زیرسایہ رہائش گاہ محترمہ مریم عرفان (صدر سٹی سرگودھا) نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں ’’میری رفاقت میرا زاد سف‘‘ کے حوالے سے تنظیمی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منہاجُ القرآن ویمن لیگ سرگودھا اور ایم ایس ایم سسٹرز نے بھرپور شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی ذات گرامی پہ نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ رفاقت مہم کے حوالے سے محترمہ حدیقہ بتول صاحبہ نے بریفنگ دی۔ اس کے بعد مختلف اہداف تقسیم ہوئے اور تنظیمی عہدیداران سے ورکنگ پلان پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

Tanzami Visit MWL in Sargodha

Tanzami Visit MWL in Sargodha

تبصرہ