منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد کا سندھ زون کا 8 روزہ دورہ

MWL Team Sindh Tour 2024

منہاج القرآن ویمن لیگ کا دو رکنی مرکزی وفد سندھ زون کے 8 روزہ دورے پر روانہ ہو چکا ہے۔ وفد میں زونل ناظمہ سندھ محترمہ عائشہ مبشر اور نائب زونل ناظمہ محترمہ صائمہ نور شامل ہیں۔ دورے کے تیسرے روز وفد نے بھان سعیدآباد میں دو جگہ میٹنگز کی۔

ویمن لیگ تحصیل بھان سعیدآباد کے زیراہتمام، ناظمہ ویمن لیگ محترمہ مریم تصدق نے اقراء پبلک سکول کی ٹیچرز کے ساتھ فکری نشست منعقد کروائی۔ محترمہ صائمہ نور نے ٹیچرز کو اسلامک لرننگ کورس کی بریفننگ دی نیز 28 فروری کو بھان سعید آباد میں ہونے والی شیخ الاسلام کانفرنس کے حوالے سے بریف کیا اور دعوت دی۔

ویمن لیگ بھان سعیدآباد کے زیراہتمام صدر ویمن لیگ محترمہ عابدہ تصدق کے گھر میں نشست منعقد ہوئی۔ محترمہ عائشہ مبشر نے مراکز علم کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی اور 28 فروری کو بھان سعیدآباد میں ہونے والی شیخ الاسلام کانفرنس کے حوالے سے بریف کیا اور دعوت دی۔ شرکاء نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دھانی کروائی۔

MWL Team Sindh Tour 2024

MWL Team Sindh Tour 2024

تبصرہ