MWL holds Peace Gala 2016
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’پیس گالا‘ تقریب
Islamabad Long March 14 Jan 2013
اسلام آباد لانگ مارچ 14 جنوری 2013
My struggle for people’s democracy and rights: Dr Tahir-ul-Qadri
اسلام آباد لانگ مارچ 14 جنوری 2013
لاہور : ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ
لاہور : ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں کتب کی نمائش
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں کتب کی نمائش
متاثرین سیلاب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں
متاثرین سیلاب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں
Ziafat e Milad
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضیافت میلاد
Milad un Nabi Juloos
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی (ص) جلوس
Islamic Learning Course
اسلامک لرننگ کورس
Islamic Learning Course
اسلامک لرننگ کورس
MWL distributes Eid Gifts and food among orphans and the destitute women
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یتیم بچوں اور بچیوں میں تحائف کی تقسیم
Women Training Itikaf
اعتکاف
Minhaj-ul-Quran Women Leagues Rally at the Mall
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ریلی
خبریں
30 جولائی 2006 ء
دوسری سالانہ میلاد کانفرنس بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 30 جولائی بروز اتوار تحریک منہاج القرآن گلیات کے زیراہتمام مری اور ایوبیہ کے درمیان ایک صحت افزا مقام جو کہ پہاڑیوں کے درمیان واقع ایوبیہ روڈ میں بازار باڑیاں کے گورنمنٹ اللہ دتہ سکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں دوسری سالانہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں خصوصی طور پر تشریف لانے والی شخصیات ملک فخرالزمان عادل صدر ادارہ منہاج القرآن دوبئی، پروفیسر نذیر چیمہ والد گرامی (عامر چیمہ شہید)، منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ اشتیاق اعوان، منہاج القرآن فرانس کے ایگزیکٹو ممبر حاجی محبوب حسین، پاکستان عوامی تحریک دادرسی سیل کے چیئرمین فاروق ستی، حمیدہ قرآن قرآن اکیڈمی کے چیئرمین ملک جاوید، منہاج القرآن پی پی 14 کے ناظم مالیات مظہر الحق قادری اور منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے ناظم دعوت حافظ عبدالجبار تھیں جبکہ کانفرنس کی صدارت مرکزی امیرتحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کی۔
11 اگست 2006 ء
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف بچوں کا پر امن احتجاجی مظاہرہ عالمی امن کے قاتل اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ہزاروں معصوم لبنانی بچوں اور مظلوم نہتے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قیام امن کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر ہزاروں بچوں نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ اب تک پاکستان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سب سے بڑا مظاہرہ تھا جسکی کوریج کیلئے عالمی میڈیا بھی بڑی تعداد میں موجود تھا۔ مظاہرے میں شریک ہزاروں بچوں نے سفید رنگ کے پرچم اٹھا رکھے تھے جو ان کی طرف سے عالمی اداروں اور موثر ممالک سے امن کی اپیل تھی۔ عالمی ضمیر کو جگانے کیلئے بچوں نے UN اور او آئی سی کے علامتی جنازے اٹھا رکھے تھے۔ اور مذکورہ اداروں کی بے حسی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اسرائیل کا علامتی جنازہ بھی احتجاجی مظاہرے میں موجود تھا۔ درجنوں بچے شدید زخمی حالت کا روپ دھارے سٹریچر پر لیٹے ہوئے احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرے میں شریک بچوں نے ماتھے کے گرد سرخ رنگ کے کاغذ کے ربن باندھ رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں ہونے کے باوجود پریس کلب کے اردگرد کسی قسم کی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی
02 اگست 2006 ء
سہ روزہ درس بخاری شریفبانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن برطانیہ کے زیر اہتمام مسجد گھمگول شریف برمنگھم میں جاری سہ روزہ درس بخاری کی پہلی نشت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اہل علم طبقے کو اپنی صفوں میں تنگ نظری کو ختم کرکے برداشت کو فروغ دینے کی اشدضرورت ہے اور علمی اختلافات رکھنے سے جوش و جذبہ، فتویٰ بازی اور محض زبان درازی کی بجائے علمی اسلحہ سے مقابلہ کیا جائے کیونکہ طریقت میں نئے راستے بیان کرنا بے ادبی اور گستاخی کے زمرے میں نہیں آتے۔ احادیث کی مستند کتاب صحیح البخاری کے مصنف حضرت امام بخاری (رحمۃ اللہ علیہ) کی حالات زندگی اور علمی وتحقیقی معیار کا تعارف کرواتے ہوئے شیخ الاسلام نے فرمایا کہ ادب کی حد کے اندر علمی اختلاف اسلامی تاریخ کا حصہ ہے، ادب اور علمی تحقیق کے اختلاف کا ٹکراؤ کبھی نہیں ہو سکتا لیکن بدقسمتی سے کم علمی اور جاہلیت نے عقیدہ کو اسی بنیاد پر سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایت احادیث میں امام ابوحنیفہ امیر المومینن ہیں۔
27 مئی 2006 ء
500 نئے زندہ دلانِ لاہور کی تحریک میں شمولیتتحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام مورخہ 27 مئی بروز ہفتہ مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 افراد نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کی۔ علماء و مشائخ میں بطور خاص پیر طریقت صاحبزادہ اعجاز احمد صاحب، حضرت پیر سید غلام جیلانی صاحب، پیر طریقت عبدالرزاق قادری خلیفہ اعظم دیول شریف، پیرطریقت حضرت علامہ علی احمد صابری چشتی، علامہ پیر محمد بشیر قادری صاحب، ناظم اعلیٰ ادارہ مصباح القرآن علامہ مولانا محمد شریف القادری، علامہ مفتی زمان ایازی، شیخ الحدیث جامعہ غوث العلوم لاہور، علامہ عارف جاوید صاحب خطیب جامع مسجد انار کلی، علامہ قاری مختار احمد صدیقی جنرل سیکرٹری تنظیم القرآن پاکستان، صاحبزادہ علامہ سید حبیب اللہ شاہ ہاشمی خطیب جامع مسجد مکہ کالونی گلبرگ، علامہ سعید احمد تونسوی ناظم اعلیٰ جامعہ حنفیہ شام نگر، محترم علامہ انوارالحق صاحب شامل ہیں۔
منہاج القرآن
منہاج ویلفئیر
منہاج اوورسیز
پاکستان عوامی تحریک
اسلامک لائبریری
عرفان القرآان
خطابات
ماہنامہ منہاج القرآن
ماہنامہ دختران اسلام
کاپی رائٹ © 1994 - 2019 منہاج القرآن انٹرنیشنل. جملہ حقوق محفوظ ہیں.