بحالی سیلاب زدگان کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امدادی کاروائیاں

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے ’’12 روزہ امدادی اعتکاف‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس کا مقصد متاثرین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے اور ان کی بحالی کے لیے فنڈ ریزنگ اور امداد اکٹھی کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں کارنر میٹنگز اور فیلڈ میں وزٹس کا آغاز مورخہ 31 اگست 2010 سے کیا گیا۔ ان میٹنگز میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے خواتین کارکنان کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ، اہداف کا تعین اور 12 روزہ کاروائیوں کے حوالے سے اقدامات شامل تھے۔

مورخہ 31 اگست 2010ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی باڈی نے 3 ٹاؤنز کا وزٹ کیا۔ مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت کی سربراہی میں پہلے وفد نے شالا مار ٹاؤن کا وزٹ کیا۔ اس وفد میں محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ عائشہ شبیر اور محترمہ صدف اقبال بھی شامل تھیں۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے ٹاؤن کی جملہ ذمہ داران سے ٹارگٹس کے تعین اور ورکنگ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کیے۔

اسی روز دوسرا وزٹ نشتر ٹاؤن میں ہوا جہاں محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ ارشاد اقبال اور محترمہ خدیجہ فاطمہ نے نشتر ٹاؤن کی ذمہ داران سے میٹنگ کی۔ محترمہ سدرہ کرامت نے ورکنگ پلان کا جائزہ لینے کے بعد بہنوں کو ٹارگٹس بتائے اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی کاررواں کے حوالے سے لائحہ عمل دیا۔

افطار کے بعد تیسرا وزٹ کینٹ ٹاؤن میں ہوا۔ اس وفد میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ، مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق اور محترمہ افنان بابر شامل تھیں۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے کینٹ ٹاؤن کی تنظیم کو شیخ الاسلام کی ہدایات کی روشنی میں مزید ورکنگ کا لائحہ عمل بتایا اور ٹارگٹس بتائے۔ منہاج ویمن لیگ کی خواتین سیلاب متاثرین کے لیے مختلف امدادی امور انجام دیں گی۔ اس سلسلے میں ان میٹنگز کے بعد خواتین کو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے۔

رپورٹ : صدف ا قبال

تبصرہ