تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام میلاد مصطفی کانفرنس (برائے خواتین)

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان اور منہاج ویمن لیگ گوجرخان کے زیراہتمام سول کلب جی ٹی روڈ گوجرخان میں گزشتہ دن مورخہ 4 مارچ بروز اتوار دن 11 بجے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس (برائے خواتین) کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت زوجہ محترمہ پیر سید صدیق حسین شاہ نے فرمائی جبکہ خصوصی خطاب عالمہ فاضلہ منہاج یونیورسٹی لاہور محترمہ کلثوم طارق صاحبہ نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد  حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول منہاج نعت کونسل لاہور (ویمن) نے دف کے ساتھ پیش کیے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ کلثوم طارق صاحبہ نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مشن پوری عالم انسانیت کیلئے ایک شمع فروزاں کی حیثیت رکھتاہے۔ تحریک منہاج القرآن کا ہر کارکن اور عہدیدار اس بات کا عزم لیے میدان میں کھڑا ہے کہ لوگو! آؤ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عہد وفا تک لے جائیں۔ صرف محبت اور عشق کا دعویٰ کرنے سے ایمان مکمل نہیں ہوجاتا بلکہ جب تک وعدہ وفا نہ کیا جائے تب تک ایمان کامل نہیں ہوگا۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے صدر ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، ناظم محمد ریاست قادری، ناظم نشرواشاعت عبدالستار نیازی، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی ودیگر بھی موجود تھے اور انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔ جبکہ سیکورٹی کیلئے تھانہ گوجرخان کی بھاری نفری تعینات رہی۔

کانفرنس میں تحصیل بھر سے تقریباً 1700 خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا اختتام رقت آمیز دُعا اور صلوٰۃ و سلام سے کیا گیا۔ بعد از اختتام لنگر کا بھی خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی (ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان)

تبصرہ