اعتکاف 2015: منہاج القرآن ویمن لیگ کی کمیٹی برائے رجسٹریشن معتکفات

منہاج القرآن ویمن لیگ نے پاکستان اور دنیا بھر سے شہرِ اعتکاف 2015ء میں معتکفات کی رجسٹریشن کے لیے رجسٹریشن کمیٹی تشکیل دی جس کی سربراہی کے فرائض سدرہ کرامت نے سرانجام دیئے، ان کے ساتھ نائب سربراہ گلشن ارشاد اور سیکرٹری عائشہ قادری تھیں۔ کمیٹی نے خواتین اعتکاف گاہ کی گنجائش کے مطابق رجسٹریشن کرنے کے لیے بھرپور پلاننگ کی تاکہ گنجائش سے زیادہ رجسٹریشن اور بغیر رجسٹریشن خواتین کی اعتکاف گاہ میں انٹری کو کنٹرول کیا جا سکے۔

کمیٹی نے ایڈوانس رجسٹریشن کے ریکارڈ کے مطابق کوپنز جاری کیے۔ معتکفات کو رجسٹریشن کے مطابق کمرے الاٹ کیے گئے اور یہ سارا کام منظم طریقے سے سرانجام دیا گیا۔

تبصرہ