میرپور: مصطفوی طلبہ تحریک نظامِ تعلیم میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہے: انعم ریاض

تعلیمی اداروں میں طلبہ کے مسائل اجاگر کرنے، ہم نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے اور ان کے ذہنی شعور میں اضافے میں طلبہ تنظیمیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ طلبہ یونینز کا مقصد جمہوری ضابطوں کے مطابق اجتماعی فیصلہ سازی اور رائے دہی میں طلبہ کی تربیت کرنا ہوتی ہے، اس سے نہ صرف تعلیمی اداروں کے معاملات میں طلبہ کا نقطہ نظر پیش کیا جاتا ہے بلکہ یہ مستقبل میں باشعور شہری بننے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی صدر انعم ریاض نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (MUST) کی طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم ایس ایم سسٹرز میرپور کے داخلہ آگاہی کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مصطفوی طلبہ تحریک طلبہ کی تربیت و راہنمائی اور تعلیم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہمہ تن مصروف ہے۔ یہ ‘علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے خوابوں کی تعبیر اور قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پیغام اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغامِ انقلاب کا مظہر ہے۔ مصطفوی طلبہ تحریک نظامِ تعلیم میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے شاندار آگاہی کیمپ کے انعقاد پر ایم ایس ایم سسٹرز میر پور کی صدر شمائلہ فضل اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

تبصرہ