چارسدہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد کا باچا خان یونیورسٹی کا دورہ

Minhaj Women League Visit Bacha Khan University Charsadda Incident press conference

سانحہ چارسدہ کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن عائشہ مبشر، ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور ناظمہ تنظیمات انیلہ الیاس کی قیادت میں 28 جنوری 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ کیا۔ وفد نے باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے سانحہ پر تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

شہداء اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی راہنماؤں نے کہا کہ ہم پنجاب کی خواتین کی طرف سے پشاور، چارسدہ اور پورے خیبر پختونخوا کی عظیم ماؤں کے لیے یکجہتی کا پیغام لیکر آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے ماؤں کو ان کے جگر گوشوں سے محروم کیا ہے مگر وہ ان ماؤں کے حوصلوں اور پاکستان سے محبت کے جذبے کو کمزور نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلآخر انسانیت کے دشمن دہشتگرد اپنے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے اور پاکستان کی ماؤں کے عزم کے سامنے شکست فاش کھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کا نتیجہ پاکستان کے عوام اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات بھگت رہی ہیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور نے مقامی تنظیم سے ملکر پشاور پریس کلب کے باہر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور دہشت گردی کی مزمت کرتے ہوئے اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پشاور پریس کلب کے باہر دہشت گردی کے خلاف ہونے والے اس احتجاج کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے الگ فورس تشکیل دی جائے جس کے تمام اخراجات قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی حکومت برداشت کرے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان نے احتجاج میں شریک عوام اور اس موقع پر موجود میڈیا کے نمانئدوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے ضرب امن مہم شروع کیے جانے سے متعلق آگاہ کیا۔

Minhaj Women League Visit Bacha Khan University Charsadda Incident press conference

Minhaj Women League Visit Bacha Khan University Charsadda Incident press conference Minhaj Women League Visit Bacha Khan University Charsadda Incident press conference

تبصرہ