ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کا دورہ مظفرگڑھ

مظفرگڑھ: منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی ناظمہ عائشہ قادری نے مظفرگڑھ کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع مظفرگڑھ کی نومنتخب صدر شمائلہ اسلم اور ناظمہ طیبہ منیر سے ان کی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت علاقہ کی سماجی خواتین بھی شریک تھیں۔

عائشہ قادری نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم منہاج القرآن ویمن لیگ کے پرچم تلے اصلاح احوالِ امت اور فروغ دین کے لیے کوشاں ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جدوجہد نے خواتین کو حقوق کے حصول کا حوصلہ دیا ہے۔ ہم اپنی آخری سانس تک شیخ الاسلام کے مشن کا پیغام پھیلائیں گی۔

تقریب میں انقلاب مارچ کے دوران نمایاں تنظیمی خدمات پیش کرنے والی خواتین کو اعزازی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

تبصرہ