منہاج القرآن ویمن لیگ کا سانحہ گلشن اقبال پارک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

منہاج القرآن ویمن لیگ نے 28 مارچ 2016 کو گلشن اقبال پارک میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران سمیت لاہور تنظیم کی کارکنان نے شرکت کی۔ احتجاج میں شریک خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف مختلف مذمتی نعرے درج تھے۔ اس موقع پر سانحہ گلشن اقبال میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعا کی گئی اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے پوری دنیا میں اسلام کا چہرہ مسخ کیا اور وطن عزیز کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل و غارت گری ہو یا سانحہ گلشن اقبال پارک کی بیہمانہ کارروائی، دہشت گردی کا کوئی واقعہ پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتا، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہونے والے شہباز شریف اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ انہوں نے پنجاب میں بھرپور فوجی آپریشن کی ضرورت پر زور دیا۔

تبصرہ