گجرانولہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمی و تربیتی کنونشن

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016 تک مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ گجرانوالہ کے زیراہتمام 23 اپریل 2016 کو تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس اور مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد خصوصی طور پر شریک ہوئیں اور لیکچرز دیئے۔ کنونشن میں گجرانولہ، علی پور چٹھہ، نوشہرہ ورکاں اور کامونکی سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظہ روبینہ نے حاصل کی، جبکہ آمنہ غفور نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ گجرانوالہ کی جنرل سیکرٹری حمیرا باور نے تنظیمی و تربیتی کنونشن میں شریک منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران اور کارکنان کو خوش آمدید کہا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ نورین اسلم نے منہاج القرآن ویمن لیگ گجرانوالہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے شرکاء کی طرف سے سراہا گیا۔

گلشن ارشاد نے تنظیمی و تربیتی کنونشن کے شاندار انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ گجرانوالہ کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریکی زندگی کا کوئی بھی سفر ہو، سماجی اصلاح کا فریضہ ہو یا امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی دعوت، معاشی فلاح و بہبود کی ذمہ داری ہو یا عوامی تحریک کا سیاسی سفر، منہاج القرآن ویمن لیگ کی رفیق و کارکن خواتین ہمیشہ اصلاح احوال امت کی جدوجہد میں پیش پیش رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمات، منہاج لقرآن ویمن لیگ کا وہ ہر اول دستہ ہیں جو دعوت الی اللہ، دعوت الی الرسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم، دعوت الی القرآن، دعوت الی العلم، دعوت الی اخوۃ، دعوت الی الجماعۃ اور دعوت الی الاقامۃ کو منظم انداز میں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پہنچارہی ہیں۔ اتنی بڑی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ذمہ داران نے تنظیمات کے لیے تربیتی کونشنز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ وکشاپ سے انیلا الیاس نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ