سپین: منہاج ویمن لیگ کی سالانہ محفلِ معراج النبی (ص)

بارسلونا: منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کے زیراہتمام معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 05 مئی 2016ء کو منہاج اسلامک سینٹر بارسلونا میں سالانہ ’محفلِ معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ منعقد ہوئی جس میں بارسلونا اور اس کے مضافاتی علاقوں سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت کمیونٹی کی خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلامِ مجید اور آقائے دوجہاں صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بےکس پناہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کی نائب صدر صفیہ شبیر نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے شبِ معراج کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ محفل میں واقعہ معراج کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بھی چلایا گیا۔

محفل کا ایک حصہ بچوں کے لیے مخصوص تھا جس میں واقعہ معراج کو ایک کہانی کی صورت میں پچوں دکھایا گیا تاکہ انہیں رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس عظیم معجزہ کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے۔

محفل کے اختتام پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے ڈائریکٹر علامہ غلام عربی نے اختصار کے ساتھ معراج مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشی ڈالی اور اختتامی دعا کروائی۔

تبصرہ