جہلم: منہاج القرآن ویمن کا ’آئیں دین سیکھیں کورس‘ کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 21 جولائی سے 2 اگست 2016 تک یونین کونسل مجاہدہ آباد، محمدی چوک، کوٹلہ فقیر اور چک جمال میں ’آئیں دین سیکھیں کورس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کورس میں نماز بمعہ ترجمہ، منتخب احادیث اور مسنون دعائیں سکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سمیرا شاہین، سمیعہ ظفر، سلمی صابر اور راحیلہ رفعت نے معلمات کی ذمہ داری سر انجام دی۔

کورس کے اختتام پر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے طالبات میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں تحریک قصاص میں شرکت کی بھر پور دعوت دی۔

تبصرہ