ڈنمارک: منہاج القرآن ویمن لیگ ویلبی کے زیراہتمام مینا بازار

منہاج القرآن ویمن لیگ ویلبی (ڈنمارک) نے 21 اگست 2016 کو مقامی پارک میں مینابازار کا اہتمام کیا، جس میں خواتین سمیت فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ مینابازار منہاج القرآن ویلبی اسلامک سنٹر کی فنڈ ریزنگ کے لیے لگایا گیا۔ مینابازار میں کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز، جیولری، کپڑوں، مہندی سمیت بچوں کی فیس پینٹنگ کے اسٹال بھی موجود تھے۔ ویلبی کی منہاج سسٹر لیگ کی جانب سے بچوں کے لیے مختلف کھیلوں کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

ایونٹ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے دیگر مراکز کی ویمن لیگ ٹیم نے بھرپور حصہ لیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ڈینش کمیونٹی کی خواتین نے بھی شرکت کی۔ مقامی شرکاء نے منہاج ویمن لیگ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منہاج القرآن ویمن لیگ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کرے گی۔

رپورٹ شمسہ عرفان

تبصرہ