انڈیا: منہاج ویمن لیگ کی کولکتہ میں شیخ الاسلام کی کتب کی نمائش

منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ نے 4 ستمبر 2016 کو جمسن اِن ہوٹل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور خطابات کی نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش میں شیخ الاسلام کی انگریزی، اردو اور ہندی کی تصانیف رکھی گئی تھیں۔ ماہرين تعليم، وکلاء، لیکچررز، پروفیسرز، سکالرز، رائٹرز اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں نمائشی کارنر کا دورہ کیا۔ شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کی علمی کاوشوں اور تجدیدی خدمات کو سراہا۔

تبصرہ