ہالینڈ: روٹرڈیم میں ’’پیغام کربلا کانفرنس‘‘

منہاج القرآن ویمن لیگ ہالینڈ کے زیراہتمام ’’پیغام کربلا کانفرنس‘‘ 23 اکتوبر 2016ء کو روٹرڈیم میں منعقد کی گئی، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز مسز عائشہ نذیر قادری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ منہاج سسٹرز لیگ کی طرف سے گروپ شکل میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا جبکہ مسر سفینہ الیاس نے حمد باری تعالی پڑھی۔ اس کے بعد سسٹرز کے گروپ نے اجتماعی طور پر نعت خوانی بھی کی۔ مسز بدر باری نے امام حسین علیہ السلام کی شان میں منقبت بھی پیش کی۔ محترمہ زینت نے پروگرام میں ’’سیدہ کائنات سیدہ فاطمہ زہرا علیھا السلام‘‘ کی حیات طیبہ پر خطاب کیا۔

محترمہ سمیرا فیصل نے ’’پیغام شہدائے کربلا‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا ایک واقعہ نہیں بلکہ تاریخ اسلام کا وہ روشن باب ہے، جس نے دین مصطفی کو ابدی پہچان عطا کر دی ہے۔ آج بھی دنیا میں حسینی اور یزیدی کردار مختلف شکلوں میں موجود ہیں، ظالم جابر حاکم وقت کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا دوسرا نام حسینیت ہے۔ یزیدی قوتیں حسینی نظام حق کے خلاف آج بھی برسرپیکار ہیں جن کا مقابلہ کرنا حسینی ہونے کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام صرف عبادات پر عمل پیرا ہونے کا نام نہیں بلکہ مسجد و منبر سے باہر نکل کر مخلوق خدا کی خاطر کرنا بھی حسینی فکر کا حصہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر میں حسینی پیغام کو عام کیا ہے۔ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر دنیا کے کونے کونے میں یہ پیغام پھیل رہا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم حسینی کاررواں میں شمولیت کے لیے منہاج القرآن کو جوائن کرلیں۔

پروگرام کے آخر میں مسز عائشہ نذیر نے نہایت خوبصورت انداز میں اختتامی دعا کرائی۔

تبصرہ