فیصل آباد: منہاج ویمن لیگ کی تربیتی ورکشاپ

فیصل آباد (ضلعی سیکرٹری اطلاعات) منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد نے 17 نومبر 2016 کو خواتین کے لیے تربیتی ورکشاب کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی ناظمہ روبینہ خاکی، نائب صدر فرحت دلبر قادری، قمرعلی خاکی، مصباح افتخار اور ثناء دلبر سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان اور عہدیداران نے بڑی تعداد منیں شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے روبینہ خاکی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید اور زخمی بیٹیاں اڑھائی سال سے انصاف کی منتظر ہیں۔ طاقت ور کمزوروں کا استحصال کر کے اللہ کے غضب کو دعوت نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی خواتین نے ریاستی درندگی کا جرات مندانہ سامنا کیا، اپنی بہنوں، بھائیوں اور بزرگوں کے بہنے والے خون کو بھولے نہیں، یہ زخم ہماری روحوں پر محفوظ ہیں۔ ہم اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم کے منتظر ہیں جیسے ہی انہوں نے ظلم کے خاتمے اور انصاف کے بول بالا کیلئے سڑکوں پر آنے کا حکم دیا تو ایک لمحہ ضائع کیے بغیر منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین ظالم اور جابر حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر ہونگی۔ ہمارے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہیں کیونکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کبھی ذاتی یا جماعتی مفادات کیلئے لانگ مارچ کی کال نہیں دی۔ ہماری منزل ظالمانہ نظام کا خاتمہ ہے اس کیلئے نہ پہلے کسی قربانی سے دریغ کیا نہ آئندہ کرینگی۔ انہوں نے کہاکہ قصاص تحریک کا دوسرا راؤنڈ جب شروع ہو گا تو پھر انصاف کے حصول تک جاری رہے گا۔

تبصرہ