منہاج القرآن ویمن لیگ اور خانہ فرہنگ کے اشتراک سے کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ اور خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سےخواتین کے عفاف کے معاشرے میں اثرات کےموضوع پر خصوصی کانفرنس 9 جنوری 2017 کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں امامیہ آرگنائزیشن اور مجلس وحدت المسلمین کی مسز بنی اسدی، محترمہ ہما تقوی اور محترمہ ثمینہ مہدوی نے شرکت کی اور اظہار خیال بھی کیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے محترمہ فرح ناز مرکزی صدر منہاج القرآن، محترمہ ثناء وحید اور محترمہ زینب ارشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں دیگر معزز خواتین شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں محترمہ افنان بابر نے ’’خواتین کے پردے اور عفاف کے معاشرے میں اثرات‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ محترمہ میمونہ نذیر نے ’’women role in modern society‘‘ پر اپنا 112 صفحات پر مشتمل ریسرچ پیپر پیش کیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ