اٹک: حسن ابدال میں منہاج ویمن لیگ کی میلاد کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ حسن ابدال ضلع اٹک کے زیراہتمام دوسری سالانہ میلاد کانفرنس 15 جنوری 2017ء کو منعقد ہوئی، منہاج ویمن لیگ کی دعوت پر کانفرنس میں ہزاروں خواتین شریک ہوئیں اور یہ حسن ابدال کی تاریخ میں خواتین کی سطح پر سب سے بڑا پروگرام تھا۔ مرکزی صدر منہاج القرآن وویمن لیگ محترمہ فرح ناز مہمان خصوصی تھیں، جنہوں نے خطاب بھی کیا۔ اس سے پہلے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔

محترمہ فرح ناز نے ’’میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی و قرآنی حیثیت‘‘ پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آقا علیہ السلام کا کی ولادت منانا قرآنی حکم ہے، جس پر عمل کرنے والا خیر کثیر کا حق دار بنے گا۔ منہاج القرآن نے معاشرے کے ہر طبقہ تک یہ پیغام امن پہنچایا ہے۔ اس پروگرام میں خواتین کے لیے عمرہ کے دو انعامی کوپن بھی رکھے گئے تھے، جس میں شرکت کرنے والی خواتین میں سے 2 خوش نصیبوں کے نام بذریعہ قرعہ اندازی نکالے گئے۔ قرعہ اندازی میں محترمہ تاج بیگم اور محترمہ روبینہ کوثر کا نام نکلا۔ پروگرام کے آخر میں دعائے خیر ہوئی، جس کے بعد تمام شرکاء کیلئے وسیع لنگر کا بھی اعلیٰ انتظام کیا گیا تھا۔ میلاد کانفرنس کو کامیاب انعقاد میں منہاج القرآن حسن ابدال کے جملہ فورمز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ تاہم ویمن لیگ حسن ابدال کی ٹیم نے دن رات محنت سے یہ پروگرام کامیاب بنایا

فرخندہ ہاشم

صدر وویمن لیگ تحصیل حسن ابدال

تبصرہ