جھنگ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کا شور کوٹ کا دورہ

منہاج القرآن ویمن لیگ کا تین رکنی وفد نے 22 جنوری 2017 کو شور کوٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر، الفلاح پروجیکٹ کی ڈائریکٹر عائشہ مبشر اور منہاجینز فور کی ناظمہ ام حبیبہ شامل تھیں۔ دورے میں وفد نے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل شورکوٹ کی عہدیداران کی عیادت کی جو 7 دسمبر 2016 کو حلف برداری کی تقریب سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئیں تھیں۔ گاڑی کے ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے گاڑی میں یک دم آگ لگ گئی خواتین نے ڈرائیور کی مدد سے دروازہ توڑ کر بمشکل اپنی اور بچوں کی جان بچائی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ شور کوٹ کی نائب ناظمہ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی دیرینہ رفیقہ شوقیہ تبسم ہمراہ وفد نے منہاج القرآن ویمن لیگ شورکوٹ کی ناظمہ فوزیہ کوثر، نائب صدر سدرہ تبسم، ناظمہ مالیات قرأۃ العین، نائب ناظمہ مالیات مبین ظفر، ناظمہ نشر و اشاعت نمرہ، ناظمہ تربیت تہمینہ، نائب ناظمہ ارم گُل، نائب ناظمہ ارم باجوہ، سینئر کارکن مسز اشرف باجوہ کی عیادت کی۔ جائے حادثہ پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان نے نہایت جرأت اور بہادری سے ان نامساعد حالات کا مقابلہ کیا اور ابتدائی مرہم پٹی سے لیکر ہسپتال پہنچنے تک ہمت اور حوصلے کا ثبوت دیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے اپنے دورے کے دوران ثریا یونس کے گھر ان کے مرحوم شوہر محمد یونس کے انتقالِ پُرملال پر ان سے تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ تحریک منہاج القرآن شور کوٹ کینٹ ناظم مظفر اقبال کی زوجہ سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتح خوانی کی۔ وفد نے قرةالعین کے گھر ان کی والدہ سے ملاقات کی جو انتہائی مشکل حالات میں اپنی اولاد کی احسن طریقے سے پرورش کر رہی ہیں اور مصطفوی مشن کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں۔

تبصرہ