جہلم: قائد ڈے پر منہاج ویمن لیگ کی جہیز دینے کی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی قائد ڈے کی شاندار تقریبات کا آغاز یونین کونسل چک جمال کی مستحق بچی کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جہیز دے کر کیا۔ جہیز میں فرنیچر، پیٹ سیٹ، برتن اور کپڑے وغیرہ شامل تھے۔ جہیز دینے کی اس تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی عہدیداران شریک تھیں۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لیے دُعا کی گئی۔

تبصرہ