فیصل آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم نو، فاطمہ سجاد ضلعی صدر منتخب

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے انتخابات مکمل ہوگئے، انتخابات کی نگرانی منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر نے کی۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری کے 29 مارچ 2017 کو جاری کردہ نتائج کے مطابق اخترکلثوم منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع فیصل آباد کی سرپرست، فاطمہ سجاد صدر، فرحت دلبرقادری ناظمہ، فریدہ علی نائب ناظمہ، روبینہ خاکی ناظمہ تربیت، قمرالنساء علی ناظمہ دعوت، شمائلہ انجم نائب ناظمہ دعوت، تسنیم افضال فنانس سیکرٹری، سعدیہ حفیظ ناظمہ نشر و اشاعت، زہرہ بتول ایم ایس ایم سسٹرز کی کوآڈنیٹر منتخب ہوئیں۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے امیر سید ہدایت رسول قادری، ناظم رانا رب نواز انجم، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود، حاجی امین القادری، میاں امجد قادری، اللہ رکھا نعیم القادری، علامہ عزیز الحسن اعوان، رانا غضنفر علی، حافظ محمودالحسن، آصف عزیز نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

نومتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے افنان بابر نے کہا کہ علم کے نور سے ظاہر و باطن کو بدلنے کی جدوجہد ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے میں تبدیلی کا جو ویژن دیا ہے اس میں عورت کو مرکزی کردار حاصل ہے اور منہاج القرآن ویمن لیگ دین مبین کی زریں اقدار کے فروغ کیلئے ان کی رہنمائی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ملک اور امت کے مستقبل کو باوقار، باحمیت اور تابناک بنانے کیلئے تربیت اور تعلیم کے دو ادواروں پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو سلامتی اور امن دینے کیلئے داخلی امن ناگزیر ہے اور اس کیلئے ماں کی تربیت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں یو سی سطح تک منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات کا وجود اس بات کی غمازی کرتاہے کہ مستقبل میں آنے والی تبدیلی میں عورت کا ماں، بہن، بیٹی کے روپ میں مرکزی کردار ہوگا اور وہ وقت دور نہیں جب ملک میں حقیقی تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا۔

تبصرہ