منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا اِسلامک لرننگ کورس

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام اِسلامک لرننگ کورس 3 جولائی تا 6 اگست2017ء منعقد ہوا۔ کورس کی اختتامی تقریب میں 7 اگست کو منعقد ہوئی۔ کورس میں امتحانات سے فارغ طالبات نے شرکت کی۔ ایک ماہ کے شارٹ کورس میں طالبات کے لیے القرآن، الحدیث، فقہ اور تجوید، عقائد، سنتِ نبوی اور جدید سائنس کے علاوہ آرٹ اینڈ کرافٹ، دف بجانا اور شخصیت کو نکھارنے کے حوالے سے بنیادی مہارتیں سکھائی گئیں۔

6 اَگست 2017 کو کورس کی اختتامی تقریب میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے بطور مہمان پروگرام میں شرکت کی۔ معزز مہمانان گرامی میں میڈم شاہدہ شاہ (ماسٹر ٹرینر/ سوشل ورکر)، پروفیسرعفت شاکر (گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم)، مس عطرت (سینئر ٹیچر VTI)، مسز میمونہ مشتاق (ہیڈمسٹریس GGHSگھرمالہ)، مسز رشیدہ عزیز (صدر عورت فائونڈیشن جہلم)، مسز فرزانہ اجمل (پرنسپل منہاج ماڈل سکول جادہ) جبکہ سابقہ ذمہ داران MWL میں شاہدہ مغل، شکیلہ طاہر، مریم نعیم، ریحانہ عظیم بھی شامل ہیں۔

پروگرام کا آغاز کلامِ پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت طالبات پاکیزہ اور مہ جبین نے حاصل کی۔ منہاج نعت کونسل جہلم کی سسٹرز نے نعت خوانی کی جبکہ رابعہ خان نے کمپیئرنگ کے فرائض سراَنجام دئیے۔ تقریب کے مہمانوں نے اپنے خطابات میں منہاج القرآن ویمن لیگ اِس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوان نسل کی تربیت کیلئے انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ خصوصاً بچیوں کی ایسی تربیب کرنا تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کی بہترین کے ذریعے پھر سے عظیم لیڈر تیار ہو کر ملک و قوم کی ترقی کا باعث بن سکیں۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں سے کامیاب طالبات کوشیلڈز اور اسناد دلوائی گئیں۔


تبصرہ