سیالکوٹ: برما میں ظلم وستم کیخلاف عوامی تحریک ویمن ونگ کا مظاہرہ

عوامی تحریک ویمن ونگ سیالکوٹ نے 8 ستمبر 2017ء کو برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ظلم و ستم کے خلاف علامہ اقبال چوک سیالکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی میں ویمن ونگ کی ضلعی صدر محترمہ منور، ضلعی ناظمہ حافظہ نازیہ اور تحصیل سیالکوٹ، تحصیل سمبڑیال، تحصیل پسرور شمالی کی ذمہ داران و خواتین اور کارکنان نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی۔ ضلعی ناظمہ حافظہ نازیہ نے ویمن لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی برمی مسلمانوں کیلئے کیے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ برما کے مظلوم مسلمانوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اٹھائے اور برما سے احتجاجا سفارتی تعلقات ختم کرے۔ اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اور احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر برما میں مسلمانوں کے حق میں نعرے اور مطالبات درج تھے۔

جمعہ کے روز عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، خضدار، کراچی، فیصل آباد، لاڑکانہ، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان، مظفر آباد، کوٹلی، بھمبر، گلگت سمیت اضلاع، تحصیل اور ٹاؤن کی سطح پر 114 شہروں میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

تبصرہ