منہاج القرآن ویمن لیگ کی جہلم میں ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے ملک بھر میں خواتین کارکنان کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں 18 ستمبر 2017 کو جہلم میں ضلعی دفتر منہاج القرآن میں ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ جس میں منہاج القرآن ویمن کی مرکزی ناظمہ افنان بابر اور شمالی زون کی ناظمہ ارشاد اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ذمہ داران کے ساتھ یونین کونسل کی ناظمات بھی کیمپ میں موجود تھیں۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر صفیہ رفعت نے گزشتہ 8 ماہ کی کارکردگی پیش کی۔ مرکزی ناظمہ افنان بابر نے تنظیمی ڈھانچہ کے ساتھ تمام ذمہ داران کو انکی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے فیلڈ میں کام کرنے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی۔ آخر میں ارشاد اقبال کی دعا سے ورکشاپ کا اختتام ہوا۔

تبصرہ