عوامی تحریک ویمن ونگ جہلم کا روہنگیا مسلمانوں کے لیے احتجاج

پاکستان عوامی تحریک جہلم کی طرف سے 8 ستمبر 2017  کو ضلعی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں عوامی تحریک جہلم ویمن ونگ نے بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ احتجاج میں خواتین اور بچوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جن پر اظہار یکجہتی اور جاگو مسلمان جاگو کے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر ضلعی کوارڈینیٹر سلمیٰ شبیر اور تحصیلی صدر صفیہ رفعت نے ریلی کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ امن پسند تنظیمات کو اس ظلم و زیادتی کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ اس کے ساتھ مقررین نے برما کی وزیراعظم انگ سان سوچی سے امن نوبل انعام واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

تبصرہ