سیالکوٹ: منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم نو و ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کی تنظیم نو کے لیے اجلاس اور ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظمہ افنان بابر نے خصوصی شرکت کی۔ تنظیم نو کے سلسلہ میں اجلاس کا آغاز کلامِ باری تعالی و نعتِ رسولِ مقبول سے ہوا، جس کے بعد ضلعی ناظمہ پروفیسر حافظہ نازیہ حسین نے خطبہ استقبالیہ اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پیش کیے۔

ناظمہ سنٹرل پنجاب محترمہ عائشہ مبشر نے تنظیمِ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے سیالکوٹ کی موجودہ تنظیم کو احسن انداز میں دوسال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کی تنظیمِ نو کا عمل اتفاق رائے سے مکمل کیا گیا۔ جس میں تحصیل سیالکوٹ کی صدر نورین شبیر گھمن اور ناظمہ رخسانہ اقبال قادری منتحب ہوئیں۔ اس سے پہلے تحصیل سیالکوٹ کی سابقہ ضلعی صدر محترمہ فاطمہ منور قادر اور سابقہ ضلعی ناظمہ پروفیسر حافظہ نازیہ حسین اپنے عہدوں سے سبکدوش ہوئیں۔

اجلاس کے بعد خواتین کارکنان کے لیے خصوصی ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں مرکزی ناظمہ محترمہ افنان بابر نے خواتین کو لیکچر دیا۔ اس موقع پر سابقہ ضلعی تنظیم کی کارکردگی کو سراہا گیا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

تبصرہ