منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی میٹنگ

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی میٹنگ ضلعی دفتر میں 15 نومبر 2017 کو منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ویمن لیگ کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہ ربیع الاول کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں تمام ورکرز کو یوسی لیول پر تنظیم سازی اور خواتین کی محفلِ میلاد کروانے کا ٹارگٹ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ہدف حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

تبصرہ