جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کی محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 21 نومبر 2017ء کو جہلم کے ضلعی دفتر میں بسلسلہ استقبال ربیع الاول محفل میلاد انعقاد پذیر ہوئی۔ پروگرام میں تحصیل اور یوسی لیول کے ذمہ داران اور ورکرز نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل تحصیل جہلم، نعت کونسل کالا گوجراں اور محترمہ ریحانہ نے نذرانہ عقیدت پیش کیے۔ آخر میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت نے خطاب کیا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ