فیصل آباد: خواتین کی تربیتی نشست

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام خواتین کی تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ضلعی صدر فاطمہ سجادنے کی۔ پروگرام میں محترمہ باجی ارشاد، قمر النساء، روبینہ خاکی، فریدہ علی اکبر، حرا دلبرموجود تھیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر نے خواتین کو اہم اہداف دئیے اور کہا کہ خواتین کارکن عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں۔ یونین کونسل سے نیچے وارڈ کی سطح تک تنظیمات کو منظم کریں۔ فیصل آباد کی کارکن اپنے قائد کی کال کی منتظر ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری جب بھی آواز دیں گے، فیصل آبادسے خواتین کا سمندر نکلے گا۔ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام ہوا ہے اور ہم ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک قاتل اپنے انجام کو نہیں پہنچ جاتے۔

ضلعی ناظمہ فرحت دلبراعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں شہید اور زخمی ہونیوالی خواتین ہمارا فخر ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو جلد قانون اور عوام کی عدالت میں جھکنا پڑے گا، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے زندگی کے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے، قاتلوں سے قصاص لے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم حکمرانوں کے دن گنے جا چکے، بہت جلد ظلم کرنے والی اشرافیہ قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

تبصرہ