منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’عرفان الہدایہ ریفریشر کورس‘‘ کا انعقاد

Dr Hassan Qadri addresses Irfan-ul-Hidayah Camp

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ ’’عرفان الہدایہ ریفریشر کورس‘‘ میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن قرآن و سنت کا علم، امن، رواداری اور احترام آدمیت و تکریم انسانیت پر مبنی پیغام دنیا میں عام کررہی ہے، سوشل میڈیا پر نوجوان طلباء وطالبات اسلام اور پاکستان کی آئیڈیالوجی پر ہونے والے مذموم حملوں کا دفاع بھی کریں اور اسلام کی سچی تعلیمات کے فروغ کیلئے اپنا اسلامی، ملی کردار ادا کریں۔

عرفان الہدایہ پراجیکٹ کے حوالے سے ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، افنان بابر، عائشہ مبشر، زینب ارشد نے بھی خطاب کیا اور پراجیکٹ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام رمضان المبارک میں پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں الہدایہ پراجیکٹ کے تحت دروس قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے اور ان دروس میں بنیادی عقائد، امن پسندی اور رواداری پر مبنی موضاعات کو زیر بحث لایا جائیگا، قرآن فہمی کے اس ملک گیر پراجیکٹ کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق خواتین میں قرآنی علوم کو فروغ دینے کیلئے بطور خاص اس پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ دین کے فروغ کیلئے بلا امتیاز رنگ و نسل، جنس اسلامی معاشرے کے ہر فرد کی یہ دینی، ملی، قومی، انسانی ذمہ داری ہے کہ وہ سوسائٹی کو پرامن بنانے اور کمزوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا اسلامی کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور بنی نوع انسانیت کی بھلائی کیلئے قرآن و سنت سے بڑھ کر اور کوئی روشنی اور ذریعہ ہدایت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ فروغ علم اور دینی علوم کے پرچار کیلئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے، خارجی عناصر نوجوانوں کو فکری انتشار میں مبتلا کر رہے ہیں، ان کا مقابلہ ضروری ہے، اسلام کے حقیقی پیغام کو ہر ذی نفس تک پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کا مثبت اور موثر استعمال وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔

انہوں نے خواتین میں قرآنی علوم کے فروغ کیلئے عرفان الہدایہ پراجیکٹ کے اجراء پر جملہ خواتین عہدیداران اور سکالرز کو مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خدمت دین کی اس جدوجہد کو قبول کرے۔

Dr Hassan Qadri addresses Irfan-ul-Hidayah refresher course

تبصرہ