جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران کا اجلاس

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی عہدیداران کا اجلاس 29 اپریل 2018 کو ہوا جس میں جہلم شہر، تحصیل جہلم اور اس کی یونین کونسلز کی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ 5 روزہ تربیتی و تنظیمی ورکشاپس بارے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے دعوت و تربیت کے نئے اہداف سے متعلق آگاہ کیا اور ان کے حصول کے حوالے سے مشاورت کی۔ اعتکاف 2018، woice کے زیر اہتمام رمضان پیکج کی تقسیم، نظامت دعوت کے 40 روزہ اسلامک لرننگ کورس کے بارے میں بھی ذمہ داران سے مشاورت کی گئی۔

تبصرہ