منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 60 خاندانوں کے لیے رمضان پیکج

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام رمضان پیکج کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ رمضان پیکج کی تقسیم کرنے کے سلسلہ میں 11 مئی 2018ء کو منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سماجی رہنماء ہ شاہدہ شاہ اور نبیلہ اظہر نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی یونین کی عہدیداروں نے بھی تقریب میں موجود تھیں۔ پروگرام میں منہاج القرآن یوتھ شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری زین العابدین، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر و ناظم اکرم بھٹی، نوید احمد، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ناظم احمد رضا، منہاج القرآن جہلم کے ناظم تربیت فاروق الحسن، منہاج القرآن یوتھ جہلم کے صدر و ناظم واجد ضمیر اور طیب طاہر نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں راحیلہ رفعت نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ اس موقع پر عنبرین عمران نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا جبکہ شہزانہ عنصر اور ثانیہ ناصر نے نعت رسول مقبول پیش کی جبکہ تحصیلی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے استقبالہ کلمات پیش کیے۔

اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے صرف ایک ہفتہ کے شارٹ نوٹس پر 60 سے زائد مستحق گھرانوں کے لیے مہینے بھر کے راشن کا انتظام کیا ہے۔ راشن میں آٹا، چینی، چاول، تیل، بیسن، دالیں، چنے، جام شیریں، پتی، سویاں اور چنے شامل ہیں۔

تحصیلی ناظمہ تربیت سمیعہ ظفر نے زکوۃ کی افادیت اور اہمیت پر گفتگو کی۔ تحصیلی Woice کوآرڈینٹر عالیہ نوید نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ویلفیئر کے منصوبہ جات کی رپورٹ پیش کی۔ تحصیلی صدر صفیہ رفعت نے منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ویلفیئر کے حوالے سے آئندہ کے پراجیکٹس پر بات کی، تنظیمات کی بہترین کارگرگی کو سراہا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں سمیعہ ظفر کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

تبصرہ