جہلم: ایگرز کے زیراہتمام بچوں کے سمر کیمپ کا دوسرا روز

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ونگ ایگرز فورم جہلم کے زیراہتمامیوسی گرمالہلنگر پور میں بچوں کے لئے 7 روزہ سمر کیمپ کے دوسرے روز بچوں کی تلاوت اور نعت سے کیمپ کا آغاز کیا۔

کیمپ میں دوسرے روز کے سیشن میں بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے ایکٹیویٹی کروائی گئی۔ اس موقع پر بچوں کو پانی پینے کے اسلامی آداب سکھائے گئے اور گیمز بھی کروائی گئیں۔ تربیتی نشست میں بچوں کو دوسرا کلمہ اور دعا یاد کروائی گئی جبکہ وضو کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اس کیمپ کی نگرانی محترمہ راحیلہ رفعت ناظمہ دعوت تحصیل جہلم نے کی۔

تبصرہ